مہر نیوز ایجنسی کی رپورٍٍٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عید الاضحی کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بذریعہ ٹلی فون گفتگو میں انہیں، قطر کی حکومت اور عوام کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ رب العزت، اس عید موقع پر ایران اور قطر کی عوام اور اسلامی امت پر اپنی برکتیں نازل فرمائے گا۔
ایرانی صدر نے حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان کثرت سے ہونے والی قلیل مدتی سفارتی مشاورتوں اور ملاقاتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں سے دوطرفہ معاہدوں کے نفاذ پر اچھے اثرات پڑے ہیں۔
امیر قطر نے بھی ایرانی صدر رئیسی، حکومت اور عوام بالخصوص رہبرانقلاب اسلامی کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس عید کی برکت سے ایران اور قطر کی دونوں قوم اور دیگر اسلامی ملتوں کو نعمتیں و برکتیں نصیب ہوں۔
در ایں اثنا امیر قطر نے دونوں ممالک کے مزید وسیع ہوتے ہوئے تعلقات اور دو طرفہ معاہدوں کے نفاذ پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ